اعجاز کریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ممتاز دولتانہ صدصوبائی صدر کاشتکار فاونڈیشن پنجاب سے ملاقات

0
730

پیرمحل ( نامہ نگار ) اعجاز کریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ممتاز دولتانہ صدصوبائی صدر کاشتکار فاونڈیشن پنجاب سے ملاقات کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی تفصیل کے مطابق کسانوں نے ضلعی وتحصیل انتظامیہ کو کھاد کی عدم فراہمی اور قطاروں میں کھڑے کرکے کسانوں کی تذلیل کیے جانے پر احتجاج کی کال دے رہی تھی دس رکنی مطالبات پیش کیے تھے جس پر اعجاز کریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے کسانوں کے مطالبات کو کھا د ڈیلروں کی مشاورت سے پورا کیا اور کسانوں کو بغیر قطاروں میں کھڑے کیے کھاد فراہم کرنے کے لیے پیش رفت کی حکومتی نرخوں پر کھاد فراہم کرنے کے لیے مذاکرات کرکے کھاد کی ترسیل کو یقینی بنایا کسانوں کے مطالبات پورا کرنے پر ممتاز دولتانہ صدصوبائی صدر کاشتکار فاونڈیشن پنجاب نے اعجاز کریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے ملاقات کرکے کسانوں کے مطالبات کوپوراکرنے پر شکریہ اداکیا اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا تحصیل پیرمحل کے لیے کھاد کا کوٹہ بھی بڑھا ن اور تمام کاشتکار بھائیوں کو ضرورت کے مطابق کھاد دلوانے کی یقین دہانی پرشکریہ اداکیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں