ارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمدسعیدی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اسٹروٹرف ٹوبہ ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

0
1095

بہ ٹیک سنگھ( )پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمدسعیدی،مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اسٹروٹرف ٹوبہ ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین عشرہ وزکوة کمیٹی راجہ محمد عارف خان ،چیئرمین ٹیوٹا سہیل عباس ٹیپو،ڈی او سپورٹس محمد جمیل ، ڈاکٹر وحید اکبر،طاہرپروپز انجم،میاں شہزاد احمد،سہیل غنی،میاں اکرم ،افتخار کسانہ،عارف جانباز اور سمیت میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ اسٹروٹرف ٹوبہ ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان گرین الیون اور پاکستان وائٹ الیون کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ افتتاحی میچ کا آغاز پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمدسعیدی نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمدسعیدی نے کہا کہ وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھیلوں سے محبت اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئے گرائونڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کو ان کی دیلیز پر معیاری کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل بھی اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کبھی کھیلوں میں سیاست کو پسند نہیں کیا سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر کھیلوں کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ کھیلوں کے ترقی کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، اس ضمن میں ہمیں اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کے مثبت استعمال کے لئے عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوںنے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے نیا ہاکی سٹیڈیم بنانے اور کھیل کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے پر حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں