ہوم اہم خبریں احاطہ عدالت وکچہری کے ماحول کو عام عوام کیلئے پرفضائ، صحت مند...

احاطہ عدالت وکچہری کے ماحول کو عام عوام کیلئے پرفضائ، صحت مند اور خوبصورت بنانا میری ترجیحی ہے

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وکلاء کو درپیش مسائل کے حل ،بار ، بینچ اور انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون اور ماحول کو مزید بہتر بنانے کیساتھ احاطہ عدالت وکچہری کے ماحول کو عام عوام کیلئے پرفضائ، صحت مند اور خوبصورت بنانا میری ترجیحی ہے، ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے اپنے مقدمات کے سلسلہ میں انصاف کے حصول کیلئے کچہری آنے والے سائلوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا بھی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے،سائلین کو احاطہ عدالت و کچہری میں پرفضاء صحت مند و خوبصورت سر سبزماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مزید درخت ،پودوں کی پلانٹیشن اور گرین بیلٹس کا قیام بہت ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمد نبیل ریاض سندھو نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری شعیب رندھاوا ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاکر او ر وکلاء بھی موجود تھے۔جنرل سیکرٹری چوہدری شعیب رندھاوا ایڈووکیٹ نے احاطہ کچہری میں آنے والے سائلین کو درپیش مختلف مسائل بار ے جس میں پبلک واش رومز کا فنکشنل نہ ہونا ،نکاسی آب کے سسٹم، پینے کے صاف پانی کے پلانٹ کی بندش کے باعث مشکلات اور احاطہ کچہری کے اندر موجود کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی کنٹین پر مہنگے داموں غیر معیاری اشیاء کی فروخت بارے نشاندہی کی جس پر ایڈیشل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ بہت جلدباہمی مشاورت سے ان مسائل کو مربوط لائحہ عمل کے ذریعے اقدامات کر کے مستقل سطح پر حل کیا جائے گا، انہوں نے احاطہ کچہری میں ماحول کی خوبصورتی بارے سیکرٹری بار کی تجاویز کو سراہا اور کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سال 2022 ء میں بارکی نومنتخب باڈی کیساتھ انتظامیہ کا آپس میں باہمی تعاون مثالی رہے گا، وکلاء کو درپیش مسائل کے حل اور بہتری کیلئے مل جل کرعملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version