ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

0
1118

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا جبکہ مختلف شعبوںاور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد کمبوہ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ تحصیل کے تمام مراکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولت مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جواد سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ بھی کیاگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں