گھر میں پڑی فالتو اشیا ء جس میں کپڑے جوتے کمبل جرسیں کوٹ وغیرہ دیوار احساس میں جمع کروائیں

0
967

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور نے کہا ہے کہ عوام میں شعور پیدا کیا جائے کہ وہ گھر میں پڑی فالتو اشیا ء جس میں کپڑے جوتے کمبل جرسیں کوٹ وغیرہ دیوار احساس میں جمع کروائیں اور وہاں سے مستحق افراد اپنے مرضی سے جو چیز لینا چاہیں وہ وہاں سے اٹھا لیں، اس کی کوئی قیمت نہ ہوگی اس کے علاوہ گھی چینی دالیں چاول بھی رکھنا چاہیں تو رکھ سکتے ہیں۔ دیوار احساس دفتر سوشل ویلفیئر کی دیوار کے ساتھ قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کی دیکھ بھال کے کاموں میں بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ادارے کے افسران و سٹاف فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر عبدالمطلب نے کہا کہ دیوارِ احساس پر غریب اور ضرورت مند افراد کے پہننے کے لیے کپڑے، جوتے، بچوں کے لیے کھلونے اور کتب کا انتظام کیا گیا ہے۔چیئرمین ایڈوائزی کمیٹی اولڈ ایچ ہوم ،ولی جی ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر اور سوشل ورکر زعیم اشرف نے کہا کہ دیوارِ احساس کا قیام شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب نادار بے سہارا لوگوں کی مدد سے ہی اللہ اور اس کے رسول کی خوشنود ی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مخیر حضرات دیوارِ احساس پر مستحق افراد کے لیے اشیا ئے ضروریہ چھوڑ جائیں۔نیکی کے اس کام میں حکومت کے ساتھ ساتھ صاحبِ ثروت افراد ضرور حصہ لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں