تھانہ صدر کمالیہ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد

0
892

تھانہ صدر کمالیہ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ اوتھانہ صدر کمالیہ و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم نو ید حسن ولد اسلم قوم سگو سکنہ چک نمبر 739گ ب کو گرفتار کیا۔ جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ایک عدد پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا ۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں