پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

0
697

تھانہ پیر محل۔گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا بین الاضلاعی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ واہگی روڈ میجر احمد نواز کے باغ کے قریب 2کس نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ پیر محل ،انچارج چوکی پیر محل معہ ملازمان پولیس موقع پر پہنچے موقع پر موجود عابد حسین ولد محمد رمضان قوم ماچھی سکنہ چک نمبر718گ ب نے بتلایا کی وہ اپنے دوست محمدظفر کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل ہنڈاCD/70اپلائیڈ فار پرسوار ہو کر شہر پیر محل سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستہ میں میجر احمد نواز کے باغ کے قریب2کس مسلح افراد نے انکو اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی، موبائل فون،شناختی کارڈ اور پرس چھین لیے جبکہ موٹر سائیکل چھیننے پر میرے ساتھی ظفر نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ملزم کو جپھہ مار لیا کی جس پر دوسرے ملزم نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے ہم پر جان لیوا فائرنگ کر دی فائر ملزم کے اپنے ہی ساتھی کی ٹانگ پر لگے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
پولیس نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ سیف اللہ ولد ریاض قوم نول سکنہ چاہ کجھی والا جھنگ بتلایا۔ گرفتار ملزم نے اپنے فرار ہونے والے ساتھی کا توقیر بتلایاجس کی تلاش جاری ہے۔
زخمی ملزم کو برائے علاج معا لجہ پولیس حراست میں فوری طور پر THQہسپتال پیر محل سےDHQہسپتال ٹوبہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔
گرفتارملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم سیف اللہ ڈویژن بھر کے اضلاع فیصل آباد ، ضلع جھنگ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تھانہ جات کو ڈکیتی،رابری،اقدام قتل،منشیات،نقب زنی،چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات 94/13،119/13، 523/13، 418/13،532/13،32/14، 522/14،125/15،757/16، 265/18، 367/18 ،717/18، 341/19،262/19، 355/19،379/19،391/19،286/19،664/20، 411/20، 444/20، 664/20، 1/21،68/22میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں