کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی ولولہ انگیز قیادت میں خطرات سے محفوظ پاکستان کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے

0
476

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی، ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر جاوید کی ولولہ انگیز قیادت میں خطرات سے محفوظ پاکستان کی جانب اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ وسائل کی انتہائی کمی کے باوجود مفاد عامہ کی خاطر شبانہ روز خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔محدود ترین وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انتھک محنت کے ذریعے غیرمعمولی اہداف حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے محکمہ سول ڈیفنس کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2021میں سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کی طرف سے761 مقامات کی ٹیکنیکل سرچ اور سویپنگ کروائی گئی۔3 تھریٹ کالز اٹینڈ کی گئیں جبکہ05 مختلف واقعات میں برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔ مختلف اداروں میں سول ڈیفنس بیسک جنرل کی 27 تربیتی کلاسز کا انعقاد کروایاگیا جہاں 161 تربیتی سیشن ہوئے آگ کے حادثات کی روک تھام بارے بنیادی آگاہی کی 100 تربیتی کلاسز جہاں 537 تربیتی سیشن ہوئے، کل 8 سیمیناز کا انعقاد بھی کروایا گیا جن میں سول ڈیفنس وارڈنز کے علاوہ شہر بھر کی مقتدر شخصیات، سیاسی و مذہبی عماء ین، وکلاء حضرات سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مختلف عنوانات کے تحت 11 واک کا انعقاد کروایا گیا ۔قدرتی و سماوی آفات اور اچانک حادثات جیسے زلزلہ، آتشزدگی یا خدانخواستہ دہشت گردی و تخریب کاری کی صورت کسی بھی عمارت سے اچانک انخلاء کیلئے آگاہی دینے کے لئے 8 مختلف تعلیمی اداروں میں ہنگامی انخلاء کی عملی مشقوں کا انعقاد کروایا گیا جہاں پر ہزاروں طلباء وطالبات کو ایمرجنسی کی صورت میں اقدامات بارے آگاہی دی گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کیمطابق سال 2021ء کے دوران عام الناس کو کورونا کی آگاہی اور بیداری شعور کیلئے 29790 افراد کے ہاتھ سینیٹائز کروائے اور 22870 افراد کو فیس ماسک تقسیم کئے گئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 33530 افراد میں کروناوائرس سے تحفظ اور بچاؤ بارے سول ڈیفنس آفس کی جانب سے شائع کردہ پیغام تقسیم کیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں