ہوم اہم خبریں اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے ر ات کے وقت بنیادی مرکز...

اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے ر ات کے وقت بنیادی مرکز صحت کوٹ پٹھانہ اور چک نمبر 737 گ ب کا اچانک دورہ کیا

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے ر ات کے وقت بنیادی مرکز صحت کوٹ پٹھانہ اور چک نمبر 737 گ ب کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری سہولیات سمیت کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے مرکز صحت میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ زریاب ساجد کمبوہ نے ایل ایچ وی کی غیر حاضری پر فوری طورپر کاروائی کرنے کے حکم دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لہذا مریضوں کا بروقت طبی معائنہ کیا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر سرپرایز وزٹ جاری رکھوں گا اور غیر حاضری یا غفلت کے مرتکب پانے والے سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version