ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ شہرکو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے اور تجاوزات سے پاک کرینے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں

0
675

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ شہرکو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے اور تجاوزات سے پاک کرینے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،اہم چوکوں کے گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا کرشہر کے حسن کو اجاگر کیا جائے گا، تجاوزات مافیا کو کسی بھی جگہ پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی، سرسبز و شاداب شہر ہماری ترجیح ہو گی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل اعجاز عبدالکریم نے سندھیلیانوالی میںتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔ اور ایک دوکان کو سیل اور جرمانے عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں اورریڑھی بانوں کو پابند کیا جائے کہ وہ تجاوزات کا باعث نہ بنیں، تجاوزات شہر کے حسن کو ناصرف تباہ کرتی ہے بلکہ لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بھی ہوتی ہیں جسے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ حسن نذیر نے شہر میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور 8دوکانوں کو سیل اور باقی کو وراننگ جاری کی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں