اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی زریاب ساجد کمبوہ نے ٹو سٹار شوگر مل کا اچانک دورہ کیا

0
678

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی زریاب ساجد کمبوہ نے ٹو سٹار شوگر مل کا اچانک دورہ کیا ۔وہاں پر کسانو ں کو دی جانیوالی سہولیات ، گنے کی ادائیگیوں ، چینی کے سٹاک اور کنڈے کو چیک کیا۔ اس موقع پر کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آپ کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔ ملز مالکان کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی بروقت ادائیگی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے ملز مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گنے کی خریداری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ریٹوں کے مطابق کی جائے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں اگر کسانوں کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو فوری طور پر ملز مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں