ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن کی قیادت میں کسان رہنمائوں کی اسسٹنٹ کمشنر اعجاز کریم کے ساتھ ملاقات

0
719

پیرمحل ( نامہ نگار ) ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن کی قیادت میں کسان رہنمائوں کی اسسٹنٹ کمشنر اعجاز کریم کے ساتھ ملاقات کسان مارکیٹ کے قیام کی منظوری تفصیل کے مطابق ممتاز دولتانہ صوبائی صدر کاشتکار فائونڈیشن کی قیادت میں کسان رہنمائوں کی اسسٹنٹ کمشنر اعجاز کریم کے ساتھ ملاقات کی اسسٹنٹ کمشنر نے کسانوں کی لیے بنائے جانے والی کسان مارکیٹ پیرمحل کے قیام کی جگہ منتخب کرنے کے لیے تجویز مانگی۔پاکستان کاشتکار فائونڈیشن نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی ہرتحصیل میں کسان مارکیٹ کا قیام بہت ضروری ہے تاکہ کسان زمیند ار اپنی زرعی اجناس مڈل مین کے بغیر فروخت کرسکیں انہوںنے کہا کسان ہر قسم کی مشکلات کے باوجود ملکی پیداوار میں کردار اداکررہاہے جس کے کسان کی حوصلہ افزائی اور اپنی اجناس کو فروخت کرنے کے مواقع فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے ہم ایم این اے مہر ریاض فتیانہ چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید صاحب، اسسٹنٹ کمشنر اعجاز کریم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ سب سے پہلے تحصیل پیرمحل میں کسان مارکیٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں