نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مقامی حال میں تقریب کا انعقاد

0
439

پیرمحل ( نامہ نگار )نجی تنظیم خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مقامی حال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا: تقریب میں اسسٹنٹ کمشنراعجاز عبدالکریم ، مفتی وسیم سیالوی سبق اولمپیئن رانا شفیق سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی : تقریب میں معذور افراد میں ویل چیئرز مستحق خاندانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں اور طلبا کے لئے سکولوں کو یونیفارم دی گئیں عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے لئے امداد حاصل کرنے والوں کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا خدمت خلق کی طرف سے کی جانے والی تقریب کو سابق ضلع نائب ناظم چوہدری سلطان مرحوم کے نام کیا گیا شرکا ء تقریب نے چوہدری سلطان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی پیرمحل کے لیے خدمات کو سراہا علی رضوان نائب صدرنے کہا خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی تمام شعبوں میں کام کر رہی ہے سرپرست سردار ریاض نے کہا سوسائٹی آقا ۖکی سنت پر عمل پیرا ہو کر خدمت میں مشغول ہے کسی سے چندہ نہیں لیا جاتا محمد سعید نے کہا خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کا ہر ورکر خدمت کے جذبے سے سرشار ہے نعیم اختر جانباز نے کہاملک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سوسائٹی نے بھرپور کام کیا انسانیت کی بھلائی کے لیے جو کام خدمت خلق کر رہی ہے ایسے پہلے کبھی نہیں ہوئے سابق اولمپیئن رانا شفیق خان نے کہا چوہدری سلطان احمد کی شہر اور خدمت خلق کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا چیئرمین خدمت خلق چوہدری طارق نے کہا سوسائٹی کے منشور خدمت خلق کے تحت شہر میں یونیورسٹی کیمپس اور کارڈیالوجی ایمرجنسی سنٹر کے لئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے چوہدری عمر سلطان نے کہا والد محترم کے خواب کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر وقت حاضر ہوں خاور سلہری پرنسپل نے کہا نوجوانوں میں خدمت خلق کے جذبے کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے پاکستان کا مستقبل روشن ہے معروف عالم دینمفتی وسیم سیالوی نے کہا اسلام دوسروں کے کام آنے کو اہمیت دیتا ہے : اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم نے کہا ہر شخص سے چوہدری سلطان کی خدمات بارے الفاظ سننے کو ملتے ہیں شہریوں کے تعاون کے ساتھ شہر کو مثالی بنایا جائے گا تقریب کے اختتام سے قبل چوہدری سلطان احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی شرکا ء تقریب نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کو خوب سراہا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں