ہوم اہم خبریں ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان کے ہمراہ کلمہ...

ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان کے ہمراہ کلمہ چوک سے گوجرہ تک سٹرک کا دورہ

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلع بھر میں بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان کے ہمراہ کلمہ چوک سے گوجرہ تک سٹرک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جواد احمد ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ غفور، ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران، ایکسین ہائی وے ،ایس ڈی اوز اور متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے گوجرہ روڈ کے مختلف سٹاپ سے پہلے فوری طور پر سپیڈ بریکر لگانے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ شہر کی تمام اہم شاہراں پر سپیڈ لیمیٹ بورڈ آویزاں جائے جائیں گے۔جس پر سپیڈلیمیٹ کے ساتھ آگاہی ہدایات بھی درج ہوں گی۔ گوجرہ ،رجانہ روڈز پر ناکے لگائیں گے جس سے اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ ہائی وے اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ نشان دہی اور شہر کے داخلی پوائنٹ کا دورہ کریں اور آبادی والے علاقوں کے قریب آئی پیڈ لگائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے حادثات کی روک تھام کے لئے پرچی سسٹم کا آغاز کیا ہوا جس کے تحت گاڑیوں کا ٹائم درج کیا جاتا ہے ۔ گاڑی کو شہر سے داخلی اورخارجی فاصلہ کا دورانیہ 40منٹ طے ہے۔اس کے علاوہ تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ شہر میں ممنوع ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہویوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کے پاسداری کریں، اوور سپیدنگ سے پرہیز کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version