ضلع کو تجاوزات سے پاک ، صفائی ستھرائی اور سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس

0
740

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت ضلع کو تجاوزات سے پاک ، صفائی ستھرائی اور سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں کی کو رنگ روغن کیا جائے دفاتر کی صفائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو،اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر ،زریاب ساجد،اعجاز عبداکریم، حسن نذیر، مرحبا نعمت،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپو لیشن محمد نعیم، سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس،ڈی ایس او محمد جمیل،سی او بلدیہ توصیف الرحمن ،ایکسین میاں شبیر حسین سمیت دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے بلکہ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں ہولز کی مرمت اور گٹر کے ڈھکن کی فراہمی کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکموں کو الرٹ کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دفتروں ،رہائش گاہوںروڈ گلیوں،مین چوراہوں، قبرستان ،سکولز ، لاری اڈوں کی سفائی ستھرائی کروائیں اور غیر قانونی پبلسٹی بورڈ،وال چاکنگ، انکروجمنٹ کو فوری ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسران کو کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں، مین ہولز کو ڈھانپا جائے،غیر فعال اسٹریٹ لائٹس کو جلد فعال کیا جائے پرانے پلوں کا معائنہ اور ان کی مرمت کروائی جائے نالوں اور بند سیوریج لائنوں کی بحالی اور کوڑا کرکٹ اٹھا کر اور شہر سے باہر ٹھکانے لگایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں روڈز، گلیوں، گزرگاہوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے افسران ہمہ وقت کوشاں رہے۔اس ضمن میں تمام محکمے جامع حکمت علمی کو مد نظر رکھتے ہوئے برق رفتاری سے کام کریں اور افسران وعملہ دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں اتر کر ڈیلیور کریں ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے عوام کی آمدو رفت میں مزید بہتری آئیگی ۔عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی فرنٹ ڈور پالیسی ہے جس کی پایہ تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے بچوں کے لیے روڈ کراسنگ کے حوالے سے حفاظتی اقدام کو یقینی بنایا جائے ۔ طلبا طالبات میں صفائی کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دے جائے ۔شہر کے مختلف مقامات پر بل بورڈز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی بل بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے ،وال چاکنگ کا خاتمہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لاری اڈوں کی صفائی ستھرائی ،مسافروں کو صاف پینے کا پانی اور بیٹھنے کی جگہ کا مناسب انتظام کئے جائیں گے۔ محکمہ ہائی وے کے افسران کا کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت اور ان کی بحالی کے لیے جلد کام شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کہ کہ وہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں