ہوم اہم خبریں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف بھرپورکریک...

مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری رکھا جائے

0

ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندازوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون جاری رکھا جائے۔روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں استحکام لانے کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔اشیائے کے مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں عام آدمی کا استحصال برداشت نہیں کیاجائیگا،مہنگائی مافیا کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔ اجلاس میں اشیا خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ جن میں 10کلو اور 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ،ویجی ٹیبل گھی و آئل حکومتی پالیسی کے مطابق جبکہ چاول باسمتی سپرپرانے 142روپے، اور نئے باسمتی سپرچاول 132،چاول اری (ٹوٹا)58روپے فی کلو گرام اور چینی سفید مل ایکس ریٹ +2فی کلوفروخت ہوگی۔ اسی طرح کالا چنا موٹا لوکل 145اورباریک137روپے، سفیدچنا موٹا لوکل203روپے اور باریک 189روپے ، دال چنا باریک 143،دال چنا موٹی158روپے،دال مسور موٹی غیر ملکی199اور باریک غیر ملکی 213، دال ماش دھلی ہوئی 258روپے ، دال ماش بغیر دھلی228، بیسن 152روپے فی کلو گرام ،لال مرچ پسی ہوئی 320روپیکلو، چھوٹا گوشت800روپے ، بڑا گوشت400روپے فی کلو گرام، کھلادودھ85روپے لیٹر،دہی90روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام8روپے،نان سادہ 10روپے،کوئلہ70روپے جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version