پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
436

پیرمحل ( نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتیں موٹرسائیکل ، بیل ، لوہے کاسامان چوری مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر673گ ب کے رہائشی محمد امین ، محمد رحیم موٹرسائیکل سوار سے دونامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل نمبرABV-20-4429مالیت ایک لاکھ 80ہزار روپے چھین لیا اور فرارہوگئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر669گ ب کے رہائشی ذوالفقار علی ولد فضل کریم کے گھر سے نامعلوم مویشی چور ایک بیل مالیت ایک لاکھ 80ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا سردار ٹائون پیرمحل سے اسامہ جمیل کی دکان سے لوہے کے نٹ بولٹ تالے مالیت 20ہزار روپے صغیر احمد نے چوری کرلیے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 379/411ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار) خاتون سے ادھاررقم لے کر خیانت کرنے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر704 گ ب کی رہائشی حسینہ بی بی سے ناصر حسین نے ہزاروں روپے ادھار لے کررقم خیانت کرلی تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 406ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار)گیس ری فلنگ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج محمد رمضان اے ایس آئی نے دوران چیکنگ چک نمبر762گ ب میں گیس ڈیلر عمران یوسف کو بڑے سلنڈر سے چھوٹے سلنڈر میں گیس ری فلنگ کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالنے پر زیر دفعہ 285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں