ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
214

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
4منشیات فروشوں سمیت 7ملزمان گرفتار،90لیٹر شراب،740گرام چرس،1کلاشنکوف
2پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل کمالیہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش 2 ملزمان مقصود اور اللہ یار کو قابو کیا جن کے قبضہ سے30/30لیٹر مجموعی طور پر 60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے نا جائز اسلحہ رکھنے والے2ملزمان سدا بہار اور نصیر کو قابو کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز2 پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سلیم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 740گرام چرس برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم محبوب کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1کلاشنکوف معہ75گولیاں برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش ملزم ونیل مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں