ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس

0
928

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس متعلقہ افسران سمیت پاورلومز اور لیبر یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، انہیں صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوںنے کہا کہ صنعت کار اور کارخانہ مالکان لیبر کے حقوق کا خیال رکھیں ، انہیں نیکی کے کاموں کا اجر ملے گیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکنگ کلاس کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیئے درد دل رکھ کر اپنی ہمدردیاں ان سے شیئر کریں، انہوںنے کہا کہ بھٹہ مالکان اپنی لیبر کی فکس اجرت کی ادائیگی کو ممکن بنائیں تاکہ حکومت ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ ز بنائے تاکہ وہ بھی حکومتی مراعات سے مستفید ہو سکیں۔ انہوںنے کہا کہ سوشل سیکورٹی حکام ، بھٹہ مالکان سے رابطہ میں رہیں، میںبذات خوبھٹوں کا دورہ کروں گا اور ان کے مسائل کا جائزہ بھی لونگا۔دو ہفتوں میں سیکورٹی کارڈز سمیت صاف پانی کی فراہمی کے معاملات حل کئے جائیں۔ ورکز کو حکومت کے مقررکردہ اجرت کے مطابق تنخواہیں دی جائیں، ہم سب کو مل بیٹھ کر اس سلسلہ میں تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں