ہوم اہم خبریں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی تھانہ...

ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی تھانہ رجانہ میںکھلی کچہری

0

ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی تھانہ رجانہ میںکھلی کچہری
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب سردار علی خان کے حکم اور ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ نے عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پرڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام والناس سے ساتھ براہ راست رابطہ استوار کرنا ہے تا کہ لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کے مسائل سنے جائیں ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون بہت ضروری ہے انہوں نے نمبر داران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام چکوک میں ٹھیکری پہرے کا بندو بست کیا جائے اور اس پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے ۔
انہوں نے ایس ایچ او تھانہ رجانہ کو حکم دیا کہ گشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے دیہات کے لنک روڈ ز کو محفوظ بنایا جائے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version