ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات...

پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0

پیرمحل(نامہ نگار)اوباش کے ہاتھوں کمسن بچہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گیا۔تھانہ صدر کے گائوں 673/14گ ب کے مکین محمد انور ولد شیر محمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش فرحان ولد ندیم نے میرے 8سالہ بیٹے علی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کانشانہ بناڈالا ۔تھانہ صدر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)پولیس اغواء کاروں کے خلاف متحرک ہو گئی۔تھانہ اروتی کے گائوں 697/39گ ب کے مکین یعقوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اوباش گینگ کے سرغنہ شام طارق نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر میری بیٹی مقدس یعقوب کو جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے حرام کاری کی نیت سے اغواء کر لیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے مقدمہ کا اندراج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)مسلح ڈاکو گینگ نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا ۔تفصیل کے مطابق گائوں 292گ ب کی رہائشی خاتون نسرین کوثر زوجہ نوید اکرم نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسلح ڈاکو گینگ نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوتے ہوئے موجود افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔متعلقہ تھانہ پولیس نے خاتون نسرین کوثر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)خاتون کو جعلی چیک دینے والا شخص قانون کے شکنجے میں آگیا۔تھانہ چٹیانہ پولیس نے گائوں 332گ ب کی رہائشی خاتون زوبیدہ اختر زوجہ محمد انور شاد کو 8,70,000/-روپے کا بوگس چیک دینے والے شخص شہزاد انور ولد محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)بیلنا چوری کرنے والے ملزمان قانون کی پکڑ میں آ گئے۔گائوں 348گ ب کے مکین محمد عارف ولد خادم حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ فخر حسین نے اپنے دیگر ساتھیوں سے باہم صلاح مشورہ ہو کر میرا دو لاکھ روپے مالیت کا بیلنا موقع پاکر چرا لیا ہے ۔متعلقہ تھانہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کو دھر لیا۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب کے اہلکاروں نے دوران گشت محمد اسلم کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے والے محمد زمان ولد محمد منشاء کو حراست میں لے کر مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ در ج کروا دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)منشیات فروش حوالات پہنچ گیا۔تھانہ اروتی پولیس نے دوران گشت منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث شخص محمد سلیم سے دوران تلاشی 740گرام چر س برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)جعلی چیک دینا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔مقامی پولیس نے شہری محمد عمران ولد محمدرفیق کو دو عدد جعلی چیک مالیت 6لاکھ روپے دینے والے شخص محمدا کبر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)بجلی چور صارف قانون کی پکڑ میںآگیا ۔فیسکو ٹاسک فورس ٹیم نے گائوں 360گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے صارف محمد عمران کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔متعلقہ تھانہ پولیس نے فیسکو سب ڈویژن آفیسر محمد محسن کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا۔

پیرمحل(نامہ نگار)قانون شکنی ڈرائیور کو مہنگی پڑ گئی۔ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی 728گ ب کے اہلکاروں نے دوران گشت فرخ منیب کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر ڈرائیور طارق جاوید کو حراست میں لیتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version