کمالیہ تا رجانہ روڈ پر کمالیہ شوگر ملز کے اطراف سروس ایریا (شولڈر)کی توسیع و بحالی کا کام مکمل کردیا گیا ہے

0
748

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایات پر کمالیہ تا رجانہ روڈ پر کمالیہ شوگر ملز کے اطراف سروس ایریا (شولڈر)کی توسیع و بحالی کا کام مکمل کردیا گیا ہے جس کے بعد گنے کی ٹرالیوں کے علاوہ دیگر ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلائنگ جواد احمد اور محکمہ ہائی وے کے افسران کے ہمراہ متذکرہ روڈ سائٹ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لایا گیا تھا کہ گنے کے کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی رجانہ کمالیہ روڈ پر ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ معمول ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ رہتا ہے، ڈپٹی کمشنر نے صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رجانہ کمالیہ روڈ کے شولڈر (سروس ایریا) کو ٹریفک کے بہاو اور حادثات کی روک تھام کیلئے مشینری کے ذریعے ہموارکرنے کا کام مکمل کے احکامات جاری کئے، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سیکرٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک حادثات سے بچاو کیلیے ٹریفک پولیس عملہ کی معاونت سے گنے کی ٹرالیوں اور بھاری گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹر لازمی لگواے جائیں تاکہ فوگ اور رات کے اوقات میں حادثات سے بچا جاسکے، کاروباری و سماجی حلقوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کے اس احسن اقدام کو سراہا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں