بلدیہ عملہ شہر و مضافات میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا

0
853

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عملہ شہر و مضافات میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے،صبح ہوتے ہی صفائی کے ساتھ ساتھ نالیوں اور گٹروں سے ثومہ نکالنے کا کام شروع کیا جاتا ہے جو رات دیر تک جاری رہتا ہے،شہری و دیہی علاقوں سے اکٹھا کیا گیا کوڑا کرکٹ ہیوی مشینری کی مدد سے مختص کئے گئے مراکز پر پہچایا جاتا ہے،ان تمام تر اقدامات کا مقصد شہریوں کوصاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔بلدیہ عملہ کی طرف سے شہری علاقوں کی صفائی کے بعد افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں چیکنگ کرتی ہیں اور یوں ایک منظم حکمت عملی کے تحت تمام پراسس مکمل کیا جاتا ہے۔اسی طرح کمالیہ،گوجرہ،پیرمحل تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز صفائی بارے اقدامات کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔شہری اس بارے میں احسن اقدامات پر خوش ہیں اور وہ اس کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنرعمر جاوید اور انکی ٹیم کو دیتے ہیں.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں