ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد

0
722

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر ڈی ایس پی سرکل گوجرہ وقار احمد کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا ۔پریڈ میں ضلع پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے سلامی دی ۔اس موقع پر لائن آفیسر امجد علی ایس آئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ، ملازمان فرائض کی ادائیگی میں پوری محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کریں دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہوگئیں ہیں ۔ پولیس ملازمین کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں عوام الناس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ۔ جرائم کا سدباب ، معاشرے میں امن وامان اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے۔
عوام والناس کی مشکلات اور مسائل کا مداوا اور انکی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی اصول ہے۔ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیںاس کے ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا ئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں