ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

0
757

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد ، ایکسین بلڈنگ ،ایس ڈی او ہائی وے ، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں پونے 2ارب سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی 81سکیموں پر ورک مکمل کر لیا ہے۔ جس میں تحصیل گوجرہ کی 34اور پیرمحل کی 44سکیموں سمیت کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 3سکیمیں شامل ہیںجن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا بہت بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔جس سے کسان کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے کیلئے سہولت میسر آئے گی اور آمدورفت کی تیز رفتار سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر خصو صی توجہ دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں۔حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اْنھیں بنیادی سہولیات اْن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور اس ضمن میں منتخب عوامی نمائندوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں