ضلع میں جعلی وغیر معیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا

0
662

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری اور غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے اس غیر قانونی فعل کا یکسر خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت دیگر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیاگیااور مجموعی طور پر 17کیسزضلع بھرسے قانونی کاروائی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوزمالکان وعطائی ڈاکٹروں کے موقف کی بھی سماعت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ غیر مستند ڈاکٹرز اورعطائیت کے خلاف مہم کو نتیجہ خیز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ معاشرے سے اس منفی فعل کا خاتمہ ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ازخود سیل توڑنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں اور انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایا جائے۔اجلاس کے دوران میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے 17کیسز میں قصورواروں کا موقف سنتے ہوئے مستند جواز پیش نہ کرنے پرچند کو وارننگ اور دوبارہ وزٹ کرنے کے احکامات اور باقی کے خلاف کاروائی کر نے کے احکامات جاری کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں