اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری کروڑوں روپے کاسرکاری رقبہ واگذار

0
741

پیرمحل ( نامہ نگار ) اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری کروڑوں روپے کاسرکاری رقبہ واگذار تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی قیادت میں میاں اسلم تحصیلدار پیرمحل، مہر امیر علی خان نائب تحصیلدا ر ، محمد رفیق پٹواری ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف، عملہ میونسپل کمیٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بی پلاٹ میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے تین ایکٹر سے زائد رقبہ واگزارکروالیا کاروائی میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا واگزار کروائے گئے رقبے کی مالیت 10کروڑ سے زائد بیان کی گئی دوسری کاروائی چک نمبر 702/42 گ ب میں کی گئی قبضہ مافیا محمد رشید وغیرہ ناجائز قابضین سے 20کروڑ روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا کہناہے کہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز گرینڈ آپریشن جاری رہے گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں