ہوم اہم خبریں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ملک منیر احمد بھٹو کا تحصیل کے...

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ملک منیر احمد بھٹو کا تحصیل کے مختلف سکولز کا دورہ

0

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ملک منیر احمد بھٹو کا تحصیل کے مختلف سکولز کا دورہ کیاڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل نے گورنمنٹ پرائمری سکول بستی بھچری چک نمبر 757 گ ب کا دورہ کرتے ہوئے سکول میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا سکول کی مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طلبا کی غیر تسلی بخش تعلیمی حالت پر ہیڈ ٹیچر کو معطل کردیا۔ ڈپٹی ڈی۔ای۔او نے گورنمنٹ پرائمری سکول چک 758 گ ب کا دورہ کیا۔ سکول میں ایک ہی ٹیچر موجود ہونے پر گورنمنٹ پرائمری سکول بستی بھچری سے محمد عمران پی ایس ٹی کو عارضی ڈیوٹی کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول چک 758 گ ب میں تعینات کردیا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈی۔ای۔او نے گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکول ناصر نگر کا دورہ کیا۔ سکول میں ہیڈ ٹیچر اور اساتذہ تدریسی سرگرمیوں میں مصروف تھے جس پر ڈپٹی ڈی۔ای۔او نے ہیڈ ٹیچر اور اساتذہ کی تعریف کی۔ اس کے بعد 759 گ ب میں بوائز ایلیمنٹری سکول آفٹر نون سکول کا وزٹ کیا اور ہیڈ ماسٹر زاکر حسین غیر حاضر پائے گئے ان کو وارنگ لیٹر جاری کیا گیا بعد ازاں پونے چار بجے کے قریب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک منیر احمد بھٹو اپنے دفتر پہنچے تو گورنمنٹ انصاف آفٹر نون سکول درگاہی پور کے ایک استاد بغیر کسی تحریری اجازت کے سکول اوقات میں دفتر ڈپٹی۔ڈی۔او موجود تھے جس پر ڈپٹی ڈی۔ای۔او پیرمحل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ٹیچر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ملک منیر احمد بھٹو کا کہنا تھا کہ انصاف آفٹر نون سکولز کا دورانیہ دوپہر 1 تا شام 5 بجے ہے۔ اس دوران اساتذہ تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔ کوئی استاد ذاتی کام کے لئے تدریسی اوقات میں دفتر نہ آئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اساتزہ اکرام کو ہدائیت کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اس معاملے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version