ہوم اہم خبریں اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر زراعت کی جعلی اور مہنگی کھادیں/ زرعی ادویات بنانے...

اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر زراعت کی جعلی اور مہنگی کھادیں/ زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی مقدمہ درج

0

پیرمحل (نامہ نگار) محمد اصغر شاہد، اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر زراعت کی جعلی اور مہنگی کھادیں/ زرعی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی مقدمہ درج محمد اصغر شاہد، اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بغیر ڈیلر شپ، انوائسز اور اسٹاک رجسٹر کے زائدالمیعاد زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف لالہ جی ایگری سنٹر اڈا چک 410 گ ب میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے2 لاکھ 65 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 44 لٹرز اور 70 کلوگرام غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد کرکے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرواادیا پولیس نے محمد عبیداللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور تمام زرعی ادویات پولیس کے حوالے کردی محمد اصغر شاہد، اسسٹنٹ ڈ ائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ کاکہناہے ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا بغیر لائسنس، ڈیلرشپ غیر قانونی زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔مہنگی اور جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے متعلق اطلاع ٹاسک فورس زراعت پنجاب کے فون نمبر 03002955539 پر ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کریں۔ 24 گھنٹوں میں کاروائی ہو گی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version