ہوم اہم خبریں پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات...

پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0

پیرمحل ( نامہ نگار )مویشی چوری کی واردات نامعلوم چور لاکھوں روپے کے جانور چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر675/16گ ب کے رہائشی امجد تنویر ولد اللہ دتہ قوم سرگانہ کے حاطہ مویشیاں سے ایک عدد گائے رنگ ایک عد د بچھا دو بکریاں دونوں کا رنگ کالا نسل دیسی کل مالیت ایک لاکھ 75ہزار روپے نامعلوم مویشی چورجانور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹرالی کو ہنڈائی ڈالہ سے جوڑکر انسانوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج پٹرولنگ پولیس آفیسر محمد عمران نے دوران گشت جوڑیاں نہریاں پر ہنڈائی ڈالہ ڈرئیور مقصود احمد کو اپنی گاڑی کے پیچھے آہنی ٹرالی جوڑکر تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے انسانوںکی جانوںکو خطرہ میں ڈالنے پر ڈرائیور مقصود احمد کے خلاف زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل کو جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج رانامحمد نعمان اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت پل نکاسو موضع جنگل امام شاہ کے قریب موٹرسائیکل سوار محمد عمران ولد غلام محمد کو روک کر چیک کیا تو موٹرسائیکل نمبر پلیٹ جعلی نکلی جس کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج غلام رسول اے ایس آئی نے دوران گشت سندھلیانوالی چوک میں شراب فروش ذیشان طارق ولد محمد طارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے مسلح شخص گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج غلام رسول اے ایس آئی نے چک نمبر763گ ب میں چھاپہ مارکر عاطف علی ولد محمد امیر کو اسلحہ کی سرعام نمائش کرتے ہوئے گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور مع گولیا ں برآمد کرکے زیر دفعہ 13/20/65اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ہلاک ڈرائیور فرارمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر683/24گ ب کا رہائشی شبیر احمد ولد غلام محمد قوم آرائیں موٹرسائیکل نمبر7093-TSCسی ڈی پر سوار اپنے چک کی طرف جارہاتھاکہ سندھلیانوالی روڈ حارث آباد چک نمبر 673گ ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے تیزرفتاری سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 322ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version