حسنین شاہ اور ملتان میں صحافی ملک امجد پر فائرنگ کی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئ

0
363

ٹوبہ ٹیک سنگھ لاہور میں پریس کلب کے سامنے قتل ہونےوالے کیپیٹل نیوز کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ اور ملتان میں صحافی ملک امجد پر فائرنگ کی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریلی میں سیون نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر میاں زاہد پرویز دنیا نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رانا خالد کیپیٹل نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر شاہد بشیر سینئر صحافی عاطف سعید عبد الجباررانا محمد خاں افضل گجر فیصل محمود اسد قادری میاں افتخار قاسم عمران عمران یوسف ایڈووکیٹ عبدالباسط وحید انور کوکب کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صحافی برادری وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ حسنین شاہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے میاں زاہد پرویز

ہم حسنین شاہ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں پر قاتلانہ حملے بند ہونے چاہیں ۔ شاہد بشیر

حکومت اگر صحافیوں کے جان و مال کی تحفظ نہیں کر سکتی تو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں رانا خالد محمود

صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ بند ہونی چاہیے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریے سینئر صحافی عاطف سعید

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں