ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرکی زیر قیادت پیرمحل شہر کے اندر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

0
858

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرکی زیر قیادت پیرمحل شہر کے اندر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بازاروں میں رکھا ہوا سامان قبضہ میں لے لیا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی عملہ نے طاہر مجید انکروچمنٹ آفیسر ،محمد اکرم مجاہد انفورسمنٹ آفیسر ، محسن علی فنانس آفیسر ۔حبیب اللہ ،محمد رضوان نقشبندی ،بابا عدنان ساگر کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرکی زیر قیادت پیرمحل شہر کے اندر مین بازار ، سبزی منڈی روڈ غلہ منڈی اندرون ، صدر بازار ، ٹینکی گرائونڈ سمیت دیگر بازاروں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بازاروں میں رکھا ہوا سامان قبضہ میں لے لیا دکانداروں کودوبارہ خلاف ورزی پر جرمانوں اور مقدمات کے اندراج اور دکانات سیل کرنے کی وارننگ جاری کی ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کاروائی کریں گے کسی قسم کی رورعایت نہ ہوگی دکاندار اپنی دکانوں کے اندر سامان رکھیں فٹ پاتھ کو چلنے والے لوگوں کے خالی رکھیں کسی صورت اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ پرقبضہ کرکے اس کو کرایہ پر نہ دیں بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں