ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری)پیرمحل ملک منیر احمد بھٹو کا گورنمنٹ پرائمری سکول مندربلاک پیرمحل اور گورنمنٹ پرائمری سکول گوردوارہ بلاک پیرمحل کا دورہ

0
789

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ایلیمنٹری)پیرمحل ملک منیر احمد بھٹو کا گورنمنٹ پرائمری سکول مندربلاک پیرمحل اور گورنمنٹ پرائمری سکول گوردوارہ بلاک پیرمحل کا دورہ کرکے دونوں سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ بچوں کی ہوم ورک کاپیاں چیک کیں اور ان سے سبق بھی سنا۔ بہترین کارکردگی پر دونوں سکولوں کے ہیڈز اور اساتذہ کو سراہا۔ اساتذہ اکرام کو ہد ایات کی گئی کہ سکول میں چھٹی کے ٹائم بچوں کو اپنی نگرانی میں سڑک پار کروائیں بعد ازاں ڈپٹی ڈی۔ای۔او نے اپنے آفس میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتیوں کے سلسلے میں درخواست وصولی کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے کو امیدواران کیساتھ خوش اخلاقی اور اچھے رویے سے پیش آنے اور کرونا SOP پر سختی سے عمل کر نے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں