ضلع میں بھٹہ ہائے خشت اوردیگر کاروباری اداروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کیلئے فعال و متحرک کردار ادا کیاجائے

0
824

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) اسسٹنٹ کمشنر ایچ آرایم مرحبانعمت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں بھٹہ ہائے خشت اوردیگر کاروباری اداروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی یقینی بنانے کیلئے فعال و متحرک کردار ادا کیاجائے ۔انہوں نے بھٹہ مالکان کو بھی تاکید کی کہ حکومتی مقرر کردہ اینٹوں کی فروخت ،مزدوری پینے کے صاف پانی،واش روم کی فوری دستیا بی کو سو فیصد یقینی بنانے میں کوتاہی نہ برتیں بلکہ چائلڈ لیبر کا ارتکاب ہرگز نہ کیاجائے۔اجلاس میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ ،سوشل سیکورٹی پیکج کے تحت بھٹہ مالکان کی طرف سے اپنے ورکرز کو مقررہ شرح کے مطابق کم ازکم اجرت کی ادائیگی،سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھٹہ ورکرز کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجرا اور ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ایچ آرایم مرحبا نعمت نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ محکمہ لیبر سمیت کمیٹی کے جملہ معاون شعبہ ہائے اپنے دائرہ کار کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں تاکہ بھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود کے تمام امور حکومتی احکامات کے مطابق انجام پا سکیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں