وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ماہانہ صفائی کا آغاز ہوگیا

0
692

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر دیگر اضلاع کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ماہانہ صفائی کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر عمرجاوید نے لوکل گورنمنٹ کو ماہانہ کے دوران پلان کے تحت کام کا حکم دیدیا ہے تاکہ عوام الناس کو صاف ستھراآلو دگی سے پاک ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ایڈمنسٹریٹر نبیل ریاض سندھو کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی نے بھی گرینڈ صفائی آپریشن شروع کردیا ہے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹیز کے سینٹری اسکواڈز کو گلی کوچوں،سڑکوں،چوراہوں کوچمکانے کی ہدایت کی ہے اس کے ساتھ خراب سٹریٹس لائٹس کی تبدیلی،ڈیوائیڈرز پر رنگ و روغن کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے شہر میں بند سیوریج لائنوں،نالیوں کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے- ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جاری رکھا او ر مختلف بازاروں سے عارضی اور پختہ رکاوٹوں کا صفایا کردیا۔ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ماہ صفائی کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں اس دوران پورے ضلع کا ہر ایریا صاف کیا جائے گادیہی اور شہری علاقوں کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز ، لوکل گورنمنٹ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ایڈمنسٹریٹر محمد نبیل ریاض سندھو نے کہا ہے کہ شہری ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں میونسپل کمیٹی سے تعاون کریں اورگھروں کا کوڑا صبح سویرے گھروں کے باہر رکھ دیا کریں دکاندار حضرات رات کو دکان بند کرتے وقت صفائی کرکے کوڑا باہر رکھ کے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں