صرافہ ایسوسی ایشن ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران کے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر رانا خالد محمود کو صرافہ ایسوسی ایشن کا ضلعی صدر منتخب

0
694

صرافہ ایسوسی ایشن ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ کے عہدیداران کے ایک اجلاس میں متفقہ طور پر رانا خالد محمود کو صرافہ ایسوسی ایشن کا ضلعی صدر منتخب کر لیا گیا ،اجلاس میں سٹی صدر ٹوبہ رانا زاہد محمود ،سٹی صدر گو جرہ حاجی اشرف ناز ،صدر سندھیلیانوالی خدا بخش ،کمالیہ ،پیرمحل ،نواں لاہور اور شور کوٹ کینٹ سے ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر رانا خالد محمود نے کہا کہ صرافہ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے مجھ پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا ہے ،وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ،اور ماضی کی طرح آئندہ بھی صرافہ برداری کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ،انہوںنے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے صرافہ برادری کے خلاف آئے روز ہو نے والی منفی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ، جبکہ ہر مثبت کام میں سر کاری انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا،اس موقع پر گفگتو کرتے ہوئے حاجی اشرف ناز ،خدا بخش سمیت دیگر رہنمائوں نے قبل ازیں بھی بطور ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا خالد محمود کی طرف سے عمل میں لائے گئے گرانقدر اقدامات اور صرافہ برادری کیلئے خد مات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع کااظہار کیاکہ وہ آئندہ بھی صرافہ برادری کی خد مت کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں