ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا ٹوبہ بائی پاس پر جاری کام کی رفتار کو چیک کرنے کے حوالے سے وزٹ کیا

0
616

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ضلع بھرمیں ٹریفک کے ہموار بہا ، روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ضلعی انتظامیہ مثالی اقدامات لے رہی ہے ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ٹوبہ تا گوجرہ تک روڈ کے اطراف پر سروس ایریا (شولڈر)کی توسیع و بحالی اور ٹوبہ بائی پاس کا کام شروع کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا مذکورہ روڈ اور ٹوبہ بائی پاس پر جاری کام کی رفتار کو چیک کرنے کے حوالے سے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد جواد اور محکمہ ہائی وے کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کو کام کی رفتار تیز کرنے کہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوجرہ روڈ کے مختلف سٹاف سے پہلے سپیڈ بریکر فوری طور پر لگائے جائیں۔ روڈ کی توسیع اور بحالی کے کاموں میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ ہائی وے کے افسران خود کو فیلڈ میں رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی کو فعال رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے ہموار بہا اور روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت تنائج آرہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں کے لئے بہترین مینجمنٹ کی ہے۔ لاری اڈوں سے بسوں کی روانگی و آمد کا ٹائم نوٹ کے ساتھ ساتھ اوور اسپیڈنگ کے خاتمے کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ سپیشل مہم شروع کی ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جارہی ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 288میں تعمیر ہونے والی نئی بلڈنگ میں جاری تعمیراتی سرگرامیوں کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین زکوة وعشر ہ راجہ محمدعارف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی بلدنگ کو بروقت مکمل کیا جائے، معیار پر خصو صی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ہیلتھ کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں۔حکومت عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اْنھیں بنیادی سہولیات اْن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں