ہوم اہم خبریں شہر کو چمکانے کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی...

شہر کو چمکانے کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر چھٹی کے دن بھی صفائی آپریشن جاری

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )لوکل گورنمنٹس کو ماہ صفائی کے دوران شہر کو چمکانے کا ٹاسک ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی ہدایت پر چھٹی کے دن بھی صفائی آپریشن جاری ہےـ اتوار کے روز ایڈمنسٹریٹر محمد نبیل ریاض سندھو کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی نے بھی گرینڈ صفائی آپریشن شروع کیا۔ اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے گلی کوچوں،چوکوں سے کوڑے کے ڈھیروں،دیواروں پر آویزاں پوسٹرز کا صفایا کے ساتھ ساتھ خراب سٹریٹس لائٹس کی تبدیلی،ڈیوائیڈرز پر رنگ و روغن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ شہر میں بند سیوریج لائنوں،نالیوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کا آپریشن جاری رکھا او ر مختلف بازاروں سے عارضی اور پختہ رکاوٹوں کا صفایا کردیا۔ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ماہ صفائی کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں اس دوران پورے ضلع کا ہر ایریا صاف کیا جائے گادیہی اور شہری علاقوں کے پارکوں اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version