سینٹری عملہ اور دیگر ٹیموں کا شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام جاری

0
371

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد نبیل ریاض سندھو اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان کی قیادت میں سینٹری عملہ اور دیگر ٹیموں کا شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔میونسپل کمیٹی کے سینٹری وانکروچمنٹ عملہ نے حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ایڈمنسٹریٹرمحمد نبیل ریاض سندھو اور چیف آفیسر کی سربراہی میں شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ اور پارکس اور گرین بیلٹس کی صفائی کے علاوہ شہر کو وال چاکنگ سے پاک کرنے کے لیے جاری کردہ پلان پر عمل درآمد روز شور سے جاری ہے ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمان نے کہا کہ ماہ صفائی مہم کے سلسلہ میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ماہ صفائی پروگرام کے تحت شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی جسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا پروگرام کی مکمل مانٹیرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں