نئے سال کے دوسرے ماہ بھی پیدائش طلاق وفات کمپیوٹر اندراج بند ہونے سے سائلین مشکلات کا شکار

0
920

پیرمحل( نامہ نگار ) نادرا کی طرف سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کمپیوٹر قبضہ میں لیے جانے پر نئے سال کے دوسرے ماہ بھی پیدائش طلاق وفات کمپیوٹر اندراج بند ہونے سے سائلین مشکلات کا شکار ، تفصیل کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہونے پر یکم جنوری 2022سے نادر ااتھارٹی نے پیدائش ، وفات طلاق وغیرہ کے کمپیوٹر اندراج کے لیے شافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کابہانہ بناکر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کمپیوٹر اپنے قبضہ میں لے لیے سروسز بند ہونے سے پیدائش اموات اور طلاق سمیت سب اندراج بندہونے سے شہریوں کو اپنے بچوں کے ب فارم بنانے سمیت وراثت وغیرہ کے امور کے لیے اموات کے اندراج کے لیے شہریوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہے میونسپل کمیٹی میں ای سروسز ڈلیوری عرصہ سے بند ہے جبکہ کمپیوٹر انچارج کا کہنا ہے جب نادرا دفتر کمپیوٹر واپس کرے گی شہریوں کو کمپیوٹرائز سروس جاری کریں گے سماجی حلقوںنے نادرا اتھارٹی سے فی الفور میونسپل کمیٹی پیرمحل کے کمپیوٹر واپس کرنے کامطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں