سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا 2ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد

0
438

تھانہ سٹی کمالیہ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا 2ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی کے حکم پر سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی کمالیہ فضل عبا س کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی کمالیہ و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ۔
پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم عدنان کو قابو کیاجس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز کی نمائش کرنے والے ملزم امین کو قابو کیاجس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں