ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے رواں ماہ کے دوسرے روز ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی آفس کے احاطہ میں عوامی مسائل سنے

0
986

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پرڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے رواں ماہ کے دوسرے روز ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت ڈی سی آفس کے احاطہ میں عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رویونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر سمیت انچارج لینڈ ریکارڈ ، پٹواری ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران گزشتہ روز پیش ہونے والی بعض سائلین کی درخواستوں پراگرس کا جائزہ لیا اور کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالہ سے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،عوام کو ایک چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہیں اور برق رفتاری سے شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ، لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھت تلے تمام افسران کا موجود ہونا خوش آئند ہے اور ریونیو سے متعلقہ مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے ضلع کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے ریونیو امور کے حل کیلئے ہر ماہ منعقد ہونیوالے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں آئیں تاکہ انکے متعلقہ مسائل کو موقع پر حل کیا جاسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں