ڈی پی او آفس ٹوبہ میں رٹیائرہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

0
800

ڈی پی او آفس ٹوبہ میں رٹیائرہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی زیر صدارت ریٹائرڈ ہونے والے پولیس ملازمین کے لیے ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل سید آصف علی شاہ ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم عبد ا لصبور، او ایس آئی وسیم سرور اور آفس سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق سمیت محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے افسران بھی موجود تھے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ریٹائر ہونے والے آفیسرز کو تحائف اعزازی شیلڈز،اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کی خدمت کے لیے کی گئی ان افسران کی کوششوں اور ایمانتداری کیساتھ کی گئی ڈیوٹی کو سراہا ۔ریٹا ئر ہونے والے ملازمین میںایس آئی عبدالخالق،اے ایس آئی عبد الخالق ،ہیڈ کانسٹیبل جاوید ،ہیڈکانسٹیبل راحت اسلام، ہیڈکانسٹیبل غلام غوث،کانسٹیبل وارث علی،کانسٹیبل منظوراحمد، کانسٹیبل اکرم،کا نسٹیبل اسرار حسین ،کانسٹیبل عطاء محمد اور کانسٹیبل محمدا اشرف شامل ہیں ۔
اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان بگوی نے ریٹائر پولیس آ فیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ محکمہ پولیس میں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزارا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ محکمہ کل بھی آپ کا تھا اور آج بھی آپ کا ہے اگر آپ کو کسی قسم کا مسئلہ یا شکایت ہو تو آپ معززین جب چاہے میرے آفس میں آ سکتے ہیں آپ کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آپ معززین اپنے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریںاس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مجبور اور بے بس افراد کی مدد میں پیش پیش رہیںآپ کا یہ عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔آپ لوگ باعزت طر یقے سے ریٹا ئر ہو رہے ہیں اس پر میں آپ سب کو مبار ک باد دیتا ہوں اور آئندہ زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں