ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا

0
998

ٹوبہ ٹیک سنگھ( ) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ناقص سیکورٹی انتظامات ہونے پر اظہار تشویشِ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے اسٹیشن ماسٹر سے فوری طور پر داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات بارے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کا عملہ گلی کوچوں،چوکوں سے کوڑے کے ڈھیروں،دیواروں پر آویزاں پوسٹرز کا صفایا کے ساتھ ساتھ خراب سٹریٹس لائٹس کی تبدیلی،ڈیوائیڈرز پر رنگ و روغن کر رہا ہے ۔ شہر میں بند سیوریج لائنوں،نالیوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے ۔ر یلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جلد ہی ر یلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں