پیرمحل شہر اور گردونواح میں ہونے والے جرائم کی تفصیلات اور مقدمات کا اندراج

0
420

پیرمحل( نامہ نگار )کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مکان مالک اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج شوکت جاوید سب انسپکٹر نے دوران چیکنگ کوائف کرایہ داران اپر کالونی پیرمحل میں مکان مالک غلام مصطفی کو اپنا مکان کرایہ دار خالد منصور کو دے رکھا تھا کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہ کروارکھا تھا 11دی پنجاب عارضی کرایہ داری ایکٹ 2015ت پ کے تحت مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار )گرفتار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج محمد امداد اسلم سب انسپکٹر چوکی انچارج نے دوران تفتیش گرفتارملزم محمد اعجاز سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے زیر دفعہ 13/20/65ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار )چوری کی دووارداتیں موٹرسائیکل ، اور موٹرسائیکل رکشہ چوری مقدمات درج لوئر کالونی کے رہائشی ریاض حسین کا موٹرسائیکل رکشہ یونائٹڈ مالیت ایک لاکھ 20ہزار روپے محبوب ولد عارف وغیرہ نے چور ی کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کرلیا چک نمبر750گ ب کے رہائشی نذر محمد کا موٹرسائیکل 70CCسی ڈی اپلائیڈ فار مالیت 95ہزار روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں