گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے

0
657

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) شہر میں گرانفروشوں اور منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔پرائس لسٹ کے برعکس خود ساختہ قیمتیں مقررہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء کی نرخناموں کے مطابق مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرائیں اور گرانفروشوں کے خلاف ان کی کارروائیوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نیڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت،ڈی او انڈسٹری میاں عرفان ، ڈی ایف او شمائلہ بانو،فوکل پرنس پرائس کنٹرول میاں محمد عظیم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف سٹاک ڈاکٹر اعجاز،میاں عاطف سعید،حاجی عبدالحمید ،ملک سمیت کمیٹی ممبران نے سرکت کی ۔اجلاس میں بعض اشیائے ضروریہ کی موجودہ تھوک وپرچون قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے کر مختلف اشیائے خورونوش کی قیمتیں نئے سرے سے مختص کی گئیںجس کے مطابق آٹا 10کلو گرام کا تھیلہ 550روپے، 20کلو آٹا تھیلہ11سوروپے، چاول سپر باسمتی پرانا140روپے، چاول باسمتی نیا 134روپے فی کلو گرام، چاول اری ٹوٹا60روپے ، چناکالا (موٹا)لوکل 143 روپے فی کلوگرام، چنا کالا (باریک) لوکل 138 روپے، اس طرح چنا سفید(موٹا) لوکل 199روپے اورباریک189روپے،دال چناموٹی 143روپے اورباریک 138روپے فی کلو گرام،بیسن 152روپے فی کلو گرام،دال مسور موٹی غیر ملکی200روپے، دال مسور باریک غیر ملکی221روپے، دال ماش دھلی ہوئی 260روپے، دال ماش بغیر دھلی232روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی131،لال مرچ پسی ہوئی 320روپے فی کلو گرام ، چھوٹا گوشت800روپے، بڑا گوشت400روپے ، دودھ 85روپے لیٹر، دہی 90روپے کلو، روٹی سادہ 100گرام 8روپے ، نان سادہ 10روپے، کوئلہ70روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں