گھریلو تنازعہ پر خانہ بدوشوں نے8بچوں کی ماں کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرڈالا نوافراد کے خلاف مقدمہ درج

0
303

پیرمحل ( نامہ نگار )گھریلو تنازعہ پر خانہ بدوشوں نے8بچوں کی ماں کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرڈالا نوافراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق فیض بی بی دختر محمد منشاء کی شادی محمد یعقوب ولد نصیر اقوام مسلم شیخ خانہ بدوش ساکن شہابل سے ہوئی تھی جس کے بطن سے آٹھ بچے ہیں فیض بی بی کے شوہر یعقوب ولد نصیر نے اپنے ساتھیوں خضر ولد نصیر ،نوشہ ولد نذر ،احمد ولد نوشہ ،ملازم ولد ذوالفقار ،شان ولد شوکت ،اصغر ولد فیض ،جمعہ ولد رجو،عرفان ولد امجد اقوام مسلم شیخ ساکنان خانہ بدوش موضع شہابل شاہ نے تشدد کرکے خاتون کو قتل کرکے یعقوب ، اور خضر پسران نصیر لوڈر رکشہ پر فیض بی بی کی نعش ڈال کررشتہ داروں نرگس زوجہ ساجد کے گھر کے سامنے پھینک گئے تھانہ صدر پیرمحل پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹما رٹم کے بعد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں