پرنسپل ناصر محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سندھلیانوالی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے منایا گیا

0
464

پیرمحل ( نامہ نگار )پرنسپل ناصر محمود کی زیر صدارت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سندھلیانوالی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے منایا گیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سندھلیانوالی میں کشمیر ڈے کی پروقار تقریب ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ناصر محمود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کی طالبات نے تقاریر ملی نغموں اور کشمیری نغمے پیش کیے مقابلہ تقاریر میں تانیر جمشید نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ملی نغموں میں رمشاء اشرف نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی طالبات نے کشمیری بھائیوں کے حق میں ریلی نکالی جس میں طالبات نے کشمیر بنے گا پاکستان کے عہد کو دہراتے ہوئے نعرے لگائے اور شہدا کشمیر پاک فوج شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں