پرنسپل تہذیب فاطمہ کی زیر قیات اقرا تہذیب النسا سنٹر کی بچیاں کا کشمیر سمٹ سمینار کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا مظاہرہ

0
718

پیرمحل ( نامہ نگار ) پرنسپل تہذیب فاطمہ کی زیر قیات اقرا تہذیب النسا سنٹر کی بچیاں کا کشمیر سمٹ سمینار کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا مظاہرہ وادی جنت کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے محترمہ تہذیب فاطمہ کشمیر میں خواتین پر ظلم و تشدد ہو رہا جبکہ عالمی امن ادارے خاموش محترمہ نبیلہ جبارکشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں کبھی امن نہیں آ سکتا محترمہ عائشہ آفتاب ، بھارتی جبر و بربریت کی اندوہناک کشمیر میں جاری مگر اقوام عالم کی منافقانہ خاموشی بھارت جیسے مکار اور بزدل ملک کا ساتھ دینے کے برابر ہے اور یہ سب بھارت اپنے غیر ملکی آقائوں کی ایماء پر کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ تہذیب فاطمہ نے اقرا تہذیب النسا پارہ ٹائون پیرمحل میں ہونے والے کشمیر سمٹ میں کیا بچیوں نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھار کھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے محترمہ تہذیب فاطمہ کہا کہ ظلم کا یہ سلسلہ صرف اور صرف اسلامی ممالک کے مابین اتحاد و ربط سے ہی رک سکتا ہے شعبہ حفظ کی طالبات میں ہونے والے اس سمٹ میں لسانیات کی معلمہ نبیلہ جبار نے بھی عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر ظلم کا اقوام متحدہ کو فوری ایکشن لیتے ہوئے افواج بھارت کا انخلا از حد ضروری ہے اور بھارت کی اس غنڈہ گردی پر انڈیا کو سبق سکھانا بہت ضروری ہے محترمہ نبیلہ جبار نے پاکستانی عسکری اداروں سے بھی جلد اور جارحانہ کاروائی کا مطالبہ کیا آن لائن تفسیر کلاس کی انچارج محترمہ عائشہ آفتاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی کی نعمت سے محروم کشمیریوں سے یوم یکجہتی کا اظہار ناگزیر ہے تہذیب النسا اپنے طالبات اور معاشرے میں آزادی کا شعور پیدا کرتا رہے گا اور وہ دن دور نہیں جب ہماری آواز بارگاہ ایزدی میں مقبول ہو گی اور اللہ کی نصرت کشمیریوں کو ہمکنار کرے گی تقریب میں طالبات کا بھارتی تسلط کے خلاف جذبہ دیدنی تھا فتح کشمیر کی دعا سے سمٹ اپنے اختتام کو پہنچا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں