اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت تحصیل بھر کے نمبرداران کا اجلاس پٹواری مقبول احمدکانمبرداروں پرکرپشن کرنے کے الزام پر نمبردار سراپا احتجاج

0
736

پیرمحل ( نامہ نگار ) اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت تحصیل بھر کے نمبرداران کا اجلاس پٹواری مقبول احمدکانمبرداروں پرکرپشن کرنے کے الزام پر نمبردار سراپا احتجاج ، نمبرداروں کا پٹواری پرکرپشن کے الزامات پر دلچسپ صورتحال پیداہوگئی اسسٹنٹ کمشنر نے نمبردار وں اور پٹواری کے درمیان صلح کروادی تفصیل کے مطابق اعجاز عبدالکریم کی زیر صدارت تحصیل بھر کے نمبرداران کا اجلاس ہوا جس میں مقبول احمدپٹواری سمیت دیگر پٹواریوںنے بھی شرکت کی مقبول احمد پٹواری نے میٹنگ کے دوران نمبرداروں پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے جس پر نمبردار سراپا احتجاج بن گئے نمبرداران میاں ارشد ، فہد چوہدری ،محمد رفیق،چوہدری طاہر رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم عوام کی بلامعاوضہ خدمات سرانجام دیتے ہیں مقبول پٹواری کا نمبردار ان پر رشوت لینے کا الزام بے بنیاد ہے پٹواری مقبول ہرکام رشوت لے کر کرکرتاہے پٹواری عرصہ دراز سے نہا کر نہیں آتا اعجاز عبدالکریم سے درخواست ہے کہ پٹواری مقبول احمد کو صفائی ستھرائی نہانے کاپابندکیاجائے میٹنگ میں پٹواری اور نمبرداروںکے درمیان بڑھتی ہوئی تلخ کلامی پر اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنر نے مداخلت کرکے دونوں فریقین کے درمیان صلح کروادی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں